اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف کیس کی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کامیاب کارروائیوں میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔












