لندن(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔
تقریب کے دوران شاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
شاہ چارلس نے محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات سمیت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں پر بات چیت کی۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے شاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
محسن نقوی نے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔












