بدھ , 2 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

1 دن پہلے
A A
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت
Share on Facebookwhatsapp

دی ہیگ(پاک ترک نیوز )دی ہیگ کی مستقل ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور بھارت معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند ہے۔

عدالت کے مطابق بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا، جبکہ مغربی دریاؤں پر پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن اور آپریشن سے متعلق بھارتی ذمہ داریاں بھی برقرار ہیں۔

عدالت نے پاکستان کے مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ پر بعض تعمیراتی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق بھارت کو رتلے منصوبے کے ڈیم کی دیوار اور بجلی کے حصول کے ڈھانچے کو مخصوص سطح سے اوپر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ پابندی غیر جانبدار ماہر کے حتمی فیصلے کے بعد 90 روز تک برقرار رہے گی۔

عدالت کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے مقرر کردہ غیر جانبدار ماہر جولائی 2027 تک یہ طے کرے گا کہ ہمالیائی خطے میں بھارت کے پن بجلی منصوبے سندھ طاس معاہدے کے مطابق ہیں یا نہیں۔

بھارت نے ثالثی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد ثالثی عدالت کو بھارت کے خودمختار فیصلوں پر رائے دینے کا اختیار حاصل نہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق عدالت کے بیانات کا ان منصوبوں پر بھارت کے اقدامات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے واضح کردیا ہے کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ معاہدے یا بین الاقوامی قانون کے تحت جائز نہیں۔

پاکستان کے مطابق سندھ طاس معاہدہ نہ ختم ہوا ہے اور نہ ہی اس پر عملدرآمد معطل ہوا، بلکہ یہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ایوارڈ اور فیصلے کی مکمل دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد یہ دیکھا جائے گا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت بامعنی رابطے کی بحالی میں کس طرح معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

موضوعات : Court of Arbitration.indiaIndus Waters
ShareSend

متعلقہ خبریں

Shanghai Cooperation Organization Summit Xi Jinping, Modi, and Putin to share the same table.
تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، شی جن پنگ، مودی اور پیوٹن ایک میز پر ہوں گے

29 اگست , 2026
ہاکی ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

19 اگست , 2026
کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا
اہم ترین 3

کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا

15 اگست , 2026
بھارت کے لیے 114 رافیل طیاروں کی ڈیل، فرانس کی 94 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش
تازہ ترین

بھارت کے لیے 114 رافیل طیاروں کی ڈیل، فرانس کی 94 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش

10 اگست , 2026
بھارتی پارلیمنٹ میں وندے ماترم کو قومی ترانے جیسا قانونی تحفظ دینے کا بل منظور
تازہ ترین

بھارتی پارلیمنٹ میں وندے ماترم کو قومی ترانے جیسا قانونی تحفظ دینے کا بل منظور

3 اگست , 2026
Why does Modi receive foreign honors Questions raised over the new award from Seychelles as well.
تازہ ترین

مودی کو غیر ملکی اعزازات کیوں ملتے ہیں؟ سیشلز کے نئے ایوارڈ پر بھی سوالات

10 جولائی , 2026
اگلی خبر
Torrential rain in Rawalpindi, Islamabad, twin cities under water, army called in

راولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارش ،جڑواں شہر زیر آب ، فوج طلب

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا

ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا

1 ستمبر , 2026
وزیر جنگ سے اختلاف ، امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی

وزیر جنگ سے اختلاف ، امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی

1 ستمبر , 2026
حکومت کے جماعت اسلامی سے رابطے

حکومت کے جماعت اسلامی سے رابطے

1 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

1 ستمبر , 2026
A tiny 128-square-foot mobile home

128مربع فٹ کا ننھا موبائل گھر

1 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔