منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: وزیراعظم

7 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

نیوجرسی(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی افواج نے بہادری سے ہندوستان کو جنگ میں شکست دی، اللہ نے افواج پاکستان کو جو نصرت عطا فرمائی اس کا جتنا شکریہ اداکریں وہ کم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ میں دانشمندی سے افواج پاکستان کو لیڈ کیا، انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ ہم نے جنگ جیت لی، ان کے 7 طیارے گرا دیئے، ہر جگہ حملے کیے، ان کا دماغ چکرا گیا، اب اس سے آگے نہیں جانا اور جنگ بندی قبول کرلی۔
وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ سعودی عرب گئے اور وہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، انہوں نے 40 سال میں اس طرح کا استقبال نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی حالات چند سال پہلے مشکلات کا شکار تھے، جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت بھی معاشی چیلنجز تھے، مہنگائی 32 فیصد تھی لیکن اب مہنگائی ڈیڑھ سال میں کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، جب اقتدار سنبھالا تو پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد تھا، آج 11فیصد پر ہے۔
وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کو عظیم پاکستانی سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے سال 24۔25 میں ساڑھے 38 ارب ڈالر ملک بھجوائے، ملک کی اس وقت معاشی صورتحال مائیکرو لیول پر مستحکم ہوچکی ہے۔

موضوعات : americanewjersyprimemnistershahbazshariftrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ
اہم ترین

جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

21 اپریل , 2026
Meeting chaired by Prime Minister, consultations on accelerating development projects
پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے پر مشاورت

21 اپریل , 2026
Allama Iqbal was a benefactor of Muslims and a great intellectual leader, says Prime Minister
اہم ترین 2

علامہ اقبال مسلمانوں کے محسن ،عظیم فکری رہنما تھے ،وزیراعظم

21 اپریل , 2026
Efforts to bring America and Iran to the table intensify
تازہ ترین

امریکا ،ایران کو ایک میز پر بٹھانے کی کوششیں تیز

21 اپریل , 2026
ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ
اہم ترین 2

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
اگلی خبر
پاک بھارت فائنل مقابلہ، تناؤ برقرار، ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا

پاک بھارت فائنل مقابلہ، تناؤ برقرار، ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

21 اپریل , 2026
ایران کے جواب کے منتظر ہیں،عطا تارڑ

ایران کے جواب کے منتظر ہیں،عطا تارڑ

21 اپریل , 2026
ایران،امریکا کا مذاکرات کےلیے کل اسلام آباد آنے کا عندیہ

ایران،امریکا کا مذاکرات کےلیے کل اسلام آباد آنے کا عندیہ

21 اپریل , 2026
جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

21 اپریل , 2026
گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔