دبئی (پاک ترک نیوز)پاکستان ایشیا کپ کے پہلے میچ میں آج عمان کیخلاف میدان میں اترے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ۔
پاکستان اور عمان کی ٹیموں کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا ۔قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ عمان کے کپتان جتندر سنگھ ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں یہ پہلا باہمی مقابلہ ہے ۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں کبھی ایک دوسرے کے مد مقابل نہیں آئی ہیں ۔صرف ایمرجنگ ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں میں ٹکرائو ہوا تھا جہاں شاہینوں نے کامیابی سمیٹی تھی ۔
پاکستان ٹیم کے پاس روایتی حریف بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج میچ سے قبل اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی تیز آزما لئے ۔ دوسری جانب بھارت نے ایشیا کپ 2025کے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کیخلاف زبردست کامیابی حاصل کی ہے جس سے اس کا مورال بھی بلند ہے ۔ تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے ۔ تبصروں نگاروں کا کہنا ہےکہ دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کی اہلیت رکھتی ہیں اور توقع بھی یہی کی جا رہی ہے کہ ایونٹ کا فائنل بھی روایتی حریفوں کے درمیان ہی ہونے کی توقع ہے ۔
روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا شائقین کو بھی بے صبری انتظار ہے ۔












