منگل , 12 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی کا شراکت داری مزید مضبوط کرنے کا عزم

8 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی کا شراکت داری مزید مضبوط کرنے کا عزم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کاکہنا ہے کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
وزیراعظم اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، دونوں رہنماؤں نے اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور دنیا کی فسطائیت مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
صدر شی جن پنگ کی بصیرت اور قیادت جس کی بدولت چین نے جدیدیت اور ترقی کی منازل طے کیں، کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو چین کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے اور وہ اس عظیم سفر میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
انہوں نے صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے ایک اہم منصوبے کے طور پر چین -پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سراہا اور سی-پیک کے اپ گریڈ شدہ اگلے مرحلے، جن میں پانچ مزید راہداریوں کا اضافہ کیا گیا ہے، کے کامیاب نفاذ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ان اقدامات سےدونوں ممالک کو ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید مضبوط پاکستان چین کمیونٹی بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم نے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے صدر شی جن پنگ کے پختہ عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں صدر شی جن پنگ کے تاریخی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے جس میں گلوبل گورننس انیشیئیٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیئیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیئیٹو شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدامات اجتماعی عالمی بھلائی کے لیے ضروری ہیں اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔
صدر شی نے کہا کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کے ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور بے مثال ہیں اور اس کی عکاسی ان کے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے ذریعے ہونی چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو اگلے سال پاک-چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع کے پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی انتہائی پرخلوص دعوت کی تجدید کی۔
وزیراعظم کی آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جن میں خطے کی صورتِ حال، اقتصادی تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی جائے گی۔
وزیراعظم بیجنگ کے ایک مقامی ہسپتال کا معائنہ بھی کریں گے جب کہ ان کی چین کے نمایاں کاروباری افراد سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ دورہ پاکستان، چین اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات : paksitanpresidentprimemnistershahbazshairfxijinping
ShareSend

متعلقہ خبریں

IMF approves third review of Pakistan's economic program
تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی پروگرام کے تیسرے جائزے کی منظوری دے دی

12 مئی , 2026
Trump to discuss Iran with Xi Jinping during China visit Officials
تازہ ترین

ٹرمپ دورہ چین کے دوران شی جن پنگ سے ایران پر بات چیت کریں گے: حکام

11 مئی , 2026
پاک فضائیہ نے دشمن کے 8طیارے مار گرائے ،صدر زرداری
اہم ترین 3

پاک فضائیہ نے دشمن کے 8طیارے مار گرائے ،صدر زرداری

10 مئی , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will visit China this month
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے

9 مئی , 2026
President Asif Ali Zardari congratulates Russian President, people on Victory Day
تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی روسی صدر ،عوام کو یوم فتح پر مبارکباد

9 مئی , 2026
Pakistan's armed forces raised the nation's head with pride in the fight for justice, Mohsin Naqvi
تازہ ترین

افواج پاکستان نے معرکہ حق میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا،محسن نقوی

7 مئی , 2026
اگلی خبر
بیلجیئم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیل پر سخت پابندیوں کا اعلان

بیلجیئم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیل پر سخت پابندیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

 امریکا ایران جنگ میں 29ارب ڈالر جھونک چکا ہے ،پینٹا گون

 امریکا ایران جنگ میں 29ارب ڈالر جھونک چکا ہے ،پینٹا گون

12 مئی , 2026
وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

12 مئی , 2026
 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

12 مئی , 2026
وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

12 مئی , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

12 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔