منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

معرکہ حق کے بعد دشمن بد امنی پھیلانا چاہتا ہے ،انتشار کی ہر کوشش کچل دینگے ،کور کمانڈرز کانفرنس

3 مہینے پہلے
A A
معرکہ حق کے بعد دشمن بد امنی پھیلانا چاہتا ہے ،انتشار کی ہر کوشش کچل دینگے ،کور کمانڈرز کانفرنس
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی (پاک ترک نیوز )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد رہیں گی، فورم کا شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے افغان طالبان رجیم کے زیر تسلط علاقوں سے پاکستان پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے حملوں کی منصوبہ بندی اور مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا
فورم نے کہا خطے میں پائیدار امن و استحکام افغان طالبان کے زیر تسلط زمین پر بھارتی پراکسیوں کی روک تھام سے مشروط ہے، یہ ذمہ داری افغان طالبان رجیم کی خودساختہ لیڈر شپ کی ہے کہ اُن کے زیر ِ تسلط زمین پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال نہ ہوں،
کور کمانڈرزنے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی عوام کے تحفظ اور دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کے زیر قبضہ علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی

کانفرنس کے شرکا نے کہا یہ لازم ہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بہترین گورننس کا نظام مہیا کیا جائے،ایسا مضبوط انتظامی ڈھانچہ جو نہ صرف عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مرکوز ہو بلکہ مذموم سیاسی پشت پناہی میں پنپنے والے دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو توڑے ،معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد دُشمن چاہتا ہے کہ کسی طرح ہائبرڈ وارفیئر اور جھوٹے بیانیوں کی مدد سے بدامنی پھیلائی جائے۔
کور کمانڈرز نے کہا بیرونی مدد سے انتشار پھیلانے والی ہر ایسی کوشش کو بغیر کسی پس و پیش کے سختی سے کچلا جائے گا ، اجلاسمیں علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی پر پاکستان کے تعمیری کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

سندھ طاس معاہدہ سے متعلق بھارت کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے شرکاء کانفرنس نے واضح کیاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی 24 اپریل 2025 کی ہدایت اس بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

کورکمانڈرزنےکہاافواج پاکستان حکومتی ہدایات اور پاکستانی عوام کی اُمنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز پانی کے حصے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے قطعا گریز نہیں کریں گی ،
کور کمانڈرزمیں کہا گیاکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، خطے کے امن کا انحصار کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت فراہم کرنے پر ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہاتمام کمانڈرز جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے مطابق ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عمل کریں،پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے۔

موضوعات : Corps Commanders Conference
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر

کامیڈین اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں

Emergency declared in Khyber Pakhtunkhwa due to increase in terrorism, Azam Nazir Tarar

دہشت گردی بڑھنے پر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگائی گئی ،اعظم نذیر تارڑ

13 اکتوبر , 2026
Impact of Israeli ban on Pakistani pilots, new rules implemented for Air France crew holding nationalities of 31 countries

پاکستانی پائلٹس پر اسرائیلی پابندی کے اثرات، ایئر فرانس کے 31ملکوں کی قومیت رکھنے والے عملے کے لیے نئے قوانین نافذ

13 اکتوبر , 2026
Law and order situation in Khyber Pakhtunkhwa was bad, Atta Tarar

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی، عطا تارڑ

13 اکتوبر , 2026
Normal life has been restored in Peshawar; schools have reopened, and BRT service and internet connectivity have also been restored.

پشاور میں معمولاتِ زندگی بحال، اسکول کھل گئے، بی آر ٹی سروس اور انٹرنیٹ بھی بحال

13 اکتوبر , 2026
OIC strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia.

او آئی سی کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

13 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔