ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مون سون کا 9 واں سپیل! لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارش

9 مہینے پہلے
A A
مون سون کا 9 واں سپیل! لاہور سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارش
Share on Facebookwhatsapp

لاہور، پشاور(پاک ترک نیوز ) مون سون کے نویں سپیل کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں نے صورتحال مزید سنگین بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز بارش کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے، شہر میں اوسطاً 84.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر، فرخ آباد میں 87 ملی میٹر، گلشن راوی میں 96 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 104 ملی میٹر، سمن آباد میں 86 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 78 ملی میٹر اور قرطبہ چوک میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جیل روڈ پر 42.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 25 ملی میٹر، گلبرگ میں 77 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 100 ملی میٹر، اپرمال میں 96 ملی میٹر، مغلپورہ میں 66 ملی میٹر، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 105 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
شدید بارش کے باعث کئی سڑکیں اور چوک زیر آب آگئے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔
دوسری جانب کوٹ مومن، ظفر وال، جلالپور بھٹیاں اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش نے مشکلات بڑھا دیں جبکہ سیلاب متاثرہ دیہات میں ریلیف اور بحالی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
چنیوٹ اور اطراف کے علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد شہر دوبارہ ڈوب گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
پشاور میں بارش کے باعث بڈھنی نالہ میں طغیانی آگئی جس سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں، متھرا اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ورسک روڈ پر ماربل فیکٹریوں میں بھی سیلابی پانی بھر گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جس سے مزید علاقوں میں سیلابی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
پنجاب میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں پانی کے غیر معمولی اضافے کے باعث سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی، لاکھوں افراد متاثر جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور گھربار تباہ ہو گئے، کئی شہر، گاؤں اور بستیاں منہ زور سیلابی ریلوں کی یلغار کے باعث ڈوب گئیں اور لوگ کھلے آسمان تلے سڑکوں پر دن رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
قصور میں دریائے ستلج کے ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلا آیا جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، بہاولنگر میں بند ٹوٹنے کے باعث سیلابی پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں اور مکینوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
پاکپتن میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے جہاں بابا فرید پل کے مقام سے ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
ریسکیو ادارے اور مقامی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم متاثرین کا کہنا ہے کہ ریلیف اور بحالی کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

موضوعات : floodlahoremonsoonpunjabrainravi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rain in many cities, flash floods in twin cities
پاکستان

کئی شہروں میں بارش، جڑواں شہروں میں جل تھل ایک

4 جون , 2026
Rain and dust storm in many cities of Sindh, Punjab, Khyber Pakhtunkhwa
اہم ترین 3

سندھ،پنجاب،خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

3 جون , 2026
پنجاب کا بجٹ تیار ،جون کےدوسرے ہفتے میں پیش ہونے کا امکان
پاکستان

پنجاب کا بجٹ تیار ،جون کےدوسرے ہفتے میں پیش ہونے کا امکان

31 مئی , 2026
صدر زرداری نے نوابشاہ ، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی
اہم ترین 3

صدر زرداری نے نوابشاہ ، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی

27 مئی , 2026
Eid-ul-Adha is being celebrated with religious devotion and respect across the country today.
اہم ترین

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

27 مئی , 2026
اداکارہ مومنہ اقبال رکن اسمبلی کیخلاف این سی سی آئی میں پیش
پاکستان

اداکارہ مومنہ اقبال رکن اسمبلی کیخلاف این سی سی آئی میں پیش

21 مئی , 2026
اگلی خبر
ایران میں اسرائیل سے جنگ کے دوران موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں 8افراد گرفتار

ایران میں اسرائیل سے جنگ کے دوران موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں 8افراد گرفتار

یہ بھی پڑھیں

وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

6 جون , 2026
Presidential reference on refugee seats in Azad Kashmir, Supreme Court reserves decision

آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں کا صدارتی ریفرنس ،سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

6 جون , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi to leave for Iran today

وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران روانہ ہوں گے

6 جون , 2026
24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔