اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر پیغاممیں لکھا پی آئی اے کی نجکاری سے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی سفر کا اہم سنگ میل عبور ہوا ہے ، انتظامی کنٹرول کی سرمایہ کار کنسورشیم کو منتقلی قومی فضائی کمپنی کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا اس بڑے سرمایہ کاری منصوبے سے پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔












