ابو ظہبی(پاک ترک نیوز )متحدہ عرب امارات نے پہلی مسافرٹرین سروس کا آغاز کر دیا، ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن نے محمد بن زاید سٹی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
ٰیہ بھی پڑھیں : میٹرو بسوں ،اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کی موجیں ختم
ٹرین کی سروسز کا باقاعدہ آغاز 30 جون سے ہوگا،ابتدئی طور پر ٹرین ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان سروسز فراہم کرے گی۔
اس روٹ پر سفر کا دورانیہ صرف 1 گھنٹہ 45 منٹ ہو گا، کرایہ 55 درہم سے شروع ہو گا جبکہ پریمیئم کلاس کا ٹکٹ 120 درہم میں دستیاب ہو گا۔
اس منصوبے کے تحت 30 ستمبر 2026ء کو دبئی اور شارجہ کے علاقے الزید میں اسٹیشن کھولے جائیں گے۔












