لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے ، آج دن کا درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے ، لاہور کا پارہ زیادہ سے زیادہ تینتالیس ڈگری تک جا سکتا ہے ،لاہور میں جمعہ کے روز بارش متوقع ،کراچی کا موسم بھی گرم ،آج درجہ حرارت پینتیس ڈگری تک جائے گا۔
دوسری طرف ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشیں معمول سے کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے،جولائی سے ستمبر تک درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب سندھ اور بلوچستان میں کم بارشوں کے باعث پانی کی کمی کا خدشہ ہے،کشمیر بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی۔ گلیشئر اور جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب کے خطرات میں اضافہ متوقع ہے












