جمعہ , 31 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ

2 مہینے پہلے
A A
ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 جون تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، جبکہ اندرونِ سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں پارہ 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

پنجاب کے متعدد اضلاع میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق گرمی کی اس شدید لہر کے باعث ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی، تھکن اور دیگر موسمی بیماریوں کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں اور ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے پہنیں۔

دوسری جانب صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر طبی سہولیات اور ہنگامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں شدید گرمی کی لہروں کی شدت اور دورانیہ بڑھ رہا ہے، جس کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ موسمی صورتحال برقرار رہی تو بعض علاقوں میں درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے، لہٰذا شہری سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔

موضوعات : alertHeatwavepakistanweather
ShareSend

متعلقہ خبریں

دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
اہم ترین

دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

31 جولائی , 2026
Pakistan urges talks with US and Iran
تازہ ترین

پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات پر زور

30 جولائی , 2026
The trauma of wrongful imprisonment claimed a woman's life.
تازہ ترین

بے گناہ قید کا صدمہ خاتون کی جان لے گیا

30 جولائی , 2026
A new spell of rains has begun in various parts of the country.
تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع

29 جولائی , 2026
آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب
اہم ترین 3

آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب

28 جولائی , 2026
غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم
پاکستان

غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم

28 جولائی , 2026
اگلی خبر
آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بلاول بھٹو برہم، اہم اجلاس طلب، بڑے فیصلوں کا امکان

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بلاول بھٹو برہم، اہم اجلاس طلب، بڑے فیصلوں کا امکان

یہ بھی پڑھیں

ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے، امیر مقام کا بلاول بھٹو کو جواب

ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے، امیر مقام کا بلاول بھٹو کو جواب

31 جولائی , 2026
روس نے نئی جوہری آبدوز سمندر میں اتار دی

روس نے نئی جوہری آبدوز سمندر میں اتار دی

31 جولائی , 2026
آئی فون اور اسمارٹ گھڑی پر ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کی سہولت متعارف کرانے کی تیاری

آئی فون اور اسمارٹ گھڑی پر ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کی سہولت متعارف کرانے کی تیاری

31 جولائی , 2026
دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

31 جولائی , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister; decision taken to implement sweeping reforms in OGRA.

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،اوگرا میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ

31 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In