ماسکو(پاک ترک نیوز )روس نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی ہے
روسی صدر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا کریں گے۔ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام ملا ہے۔
صدر پیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کے لیے انکی نیک خواہشات پہنچائیں۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے ایرانی عوام اس مشکل دور سے گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا، ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ روس ایران تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔
عراقچی نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔












