پیر , 27 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

خاتون کو ہراساں کرنے پر سی ای او کے الیکٹرک کو سزا، عہدے سے ہٹانے کا حکم

9 مہینے پہلے
A A
خاتون کو ہراساں کرنے پر سی ای او کے الیکٹرک کو سزا، عہدے سے ہٹانے کا حکم
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز ) صوبائی محتسب نے کے الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ کو ہراساں کرنے پر الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب اعلیٰ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے کے الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ کی درخواست پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو برطرفی اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
صوبائی محتسب نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک پر الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔
جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ مہرین زہرہ کو ہراساں اور ذہنی اذیت میں مبتلا کیا، مونس علوی اگر جرمانے کی رقم ادا نہ کریں تو ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے جبکہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔
واضح رہے کہ مونس علوی کے خلاف کے الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ نے شکایت درج کرائی تھی، شکایت کنندہ کو 2019 میں کے الیکٹرک نے بطور کنسلٹنٹ رکھا تھا۔
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے صوبائی محتسب کی جانب سے سنائی گئی سزا پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ تعلقات میں دیانتداری اور وقار کی اقدار کو مقدم رکھا ہے اور میں ہر فرد کیلئے محفوظ اور جامع کام کی جگہوں کو فروغ دینے پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی وضاحتی پوسٹ میں مونس علوی نے کہا کہ حالیہ فیصلہ میرے لئے نہایت تکلیف دہ ہے، اگرچہ میں قانونی عمل اور ان اداروں کا احترام کرتا ہوں جو اس عمل کو برقرار رکھتے ہیں، مگر اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ فیصلے میں دیئے گئے نتائج اس سچائی کی عکاسی نہیں کرتے جو میں نے خود محسوس کی۔
انہوں نے لکھا کہا کہ نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر بلکہ ذاتی طور پر بھی یہ ایک تکلیف دہ سفر رہا ہے، میں اس فیصلے کا اپنے قانونی مشیروں کے ساتھ جائزہ لے رہا ہوں اور اپنی اپیل کے حق کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
مونس علوی نے مزید کہا کہ ہر اس فرد کو سنا جانا چاہیے جو خود کو متاثر محسوس کرتا ہے، میں بدستور اس عزم پر قائم ہوں کہ سچائی کو ہر قانونی ذریعے سے سامنے لایا جائے۔
سی ای او کے الیکٹرک نے اپنے جاننے والوں، ساتھ کام کرنے والوں اور انصاف کے عمل پر یقین رکھنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری عدل و انصاف اور کام کی جگہ پر وقار کے اصولوں سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔

موضوعات : ceokarachikelectric
ShareSend

متعلقہ خبریں

State Bank to announce monetary policy today
تازہ ترین

سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

27 اپریل , 2026
کراچی میں وزیر مینشن  کے قریب آتشزدگی
پاکستان

کراچی میں وزیر مینشن  کے قریب آتشزدگی

26 اپریل , 2026
Construction of a 7-storey building in 70 days
تازہ ترین

70دن میں 7منزلہ عمارت کی تعمیر

22 اپریل , 2026
ای وی بس کا منصوبہ کسی صوبے میں نہیں ،شرجیل میمن
اہم ترین 3

ای وی بس کا منصوبہ کسی صوبے میں نہیں ،شرجیل میمن

17 اپریل , 2026
کراچی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
اہم ترین 3

کراچی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

17 اپریل , 2026
کراچی میں گرمی بڑھ گئی
اہم ترین 3

کراچی میں گرمی بڑھ گئی

13 اپریل , 2026
اگلی خبر
ڈیجٹیل اشیا اور خدمات فراہم کرنے والے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم

ڈیجٹیل اشیا اور خدمات فراہم کرنے والے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم

یہ بھی پڑھیں

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد

افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر پاکستان کے  حملے کا دعویٰ مسترد

27 اپریل , 2026
 پی ایس ایل کے ٹکٹس کہاں سے ملیں گے،کتنی قیمت ہو گی؟

 پی ایس ایل کے ٹکٹس کہاں سے ملیں گے،کتنی قیمت ہو گی؟

27 اپریل , 2026
اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

اسحاق ڈار  کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک  رابطہ

27 اپریل , 2026
پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث

پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث

27 اپریل , 2026
پی ایس ایل ،شائقین ٹکٹ خرید کر میچ دیکھ سکیں گے

پی ایس ایل ،شائقین ٹکٹ خرید کر میچ دیکھ سکیں گے

27 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔