اسلام آباد( پاک ترک نیوز ) صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی ،سیاسی اور عسکری قیادت نے ایران امریکا جنگ بندی کےلیے پاکستان کا سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔پاکستان کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔اجلاس میں وزیراعظم نے صدر مملکت کو خطے کی بدلتی صورت حال اور امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی۔امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی












