لاہور( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔
لاہور سمیت پاکستان کے دیگر ایئر پورٹس سے مزید نوے پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔کویت ،بحرین ،امارات ،ایران ،عراق اور قطر کی پروازیں متاثر ہوئیں۔
لاہور سے دبئی جانے والی پرواز آدھے راستے سے واپس آ گئی،جہاز میں سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ ،سترہ روز میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 1955ہو گئی۔












