اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) تیل کی عالمی ترسیل خطرے میں پڑ گئی ۔پاکستان کی ایندھن بچانے کیلئے پیشگی حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کے سٹاک اور کھپت کے بارے میں ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں پلان کے تحت پہلے مرحلے میں سکول اور کالجز کوآن لائن کلاسز پر منتقل کرنے کی تجویز،دوسرے مرحلے میں یونیورسٹیوں اور سرکاری دفاتر کو سمارٹ ورکنگ پر منتقل کیا جائے گا، دکانوں اور مارکیٹوں کے کھولنے اور بند کرنے کے اوقات مقرر کرنے ،،گروسری اور ریسٹورنٹس کے لیے ڈلیوری سروس اختیار کرنے کی تجویز دی گئی ۔
پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، اور اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔












