اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات کی ہے ، امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی. وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا. وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی. ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چودھری بھی شریک تھے.












